ابنا: جمعۃ العطوانی نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ شام میں مقیم بعض عراقی بھی دہشتگردی میں مارے گئے ہیں۔ جمعۃ العطوانی نے کہا کہ حکومت نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد شام کی قوم کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عراقی عوام کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔
عراق کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے رکن نے کہا کہ جو ممالک عراق میں سیاسی عمل کو ناکام بنانا چاہتےہیں وہی شام کی حکومت کو بھی گرانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ ادھر لبنان کی ناصری پارٹی کے سربراہ مصطفی حمدان نے المنار سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کی قومی سلامتی کونسل کی عمارت میں ہونے والا بم دھماکہ سی آئي اے اور موساد کا کام تھا۔ یاد رہے شام میں امریکہ ، صہیونی ریاست اور ان کے مغربی اور عرب آلہ کار ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں.
........
/169